پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں دودھ کے 93 فیصد نمونے غیر تسلی بخش قرار دے دیئے گئے۔ صرف سات فیصد نمونے ہی تسلی بخش قرار پائے۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق تین لاکھ 23 ہزار لٹر دودھ سے نمونے لیکر تجزیہ کیا گیا۔ رپورٹ میں دودھ کے 591 نمونے غیر معیاری اور مضر صحت پائے گئے۔