گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پولیس حراست سے فرار ہونیوالا انتہائی خطرناک اجرتی قاتل ’’بھالو‘‘مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ صدر پولیس قتل، ڈکیتی،ریپ ، راہزنی اور اغواء برائے تاوان کے سنگین مقدمات میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت و اشتہاری عثمان عرف بھالو کو لیکر اسلحہ اور مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے لیکر جارہی تھی کہ راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر’’ مبینہ ‘‘ حملہ کر دیا اور ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑوا لیا‘ کچا ایمن آباد روڈ پر پیپلز کالونی پولیس اور ملزموں کا آمنا سامنا ہوگیا، اس دوران ملزماوںنے پولیس اہلکاروں پر دوبارہ سیدھی فائرنگ کر دی۔ اس دوران ملزم عثمان عرف بھالو ہلاک ہو گیا۔