قیدی پر تشدد‘ سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل دیگر کیخلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم 

Jul 28, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کوٹ لکھپت جیل میں عمر قید کے قیدی پر تشدد کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ دیگر کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار وقار یونس نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے والد پر پولیس تشدد کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ جیل حکام اس کے والد کو نامرد بنانے کے لیے سٹیل کے آلے کا استعمال کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست دی مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جیل حکام نے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے مجرم نے قیدی کے سیل میں آلہ رکھا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق قیدی یونس کے مخصوص اعضاء سٹیل کے آلے سے متاثر ہوئے، میڈیکل رپورٹ میں مخصوص اعضاء پر سرجری کی تجویز دی گئی۔ ایف آئی اے تحقیقات کر کے رپورٹ عدالت پیش کرے، قتل کے مقدمے میں عمر قید کے مجرم محمد یونس کو سیالکوٹ سے عمر قید کی سزا ہوئی۔

مزیدخبریں