126 بجلی یونٹ کا ایک لاکھ 43 ہزار بل آنے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

Jul 28, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں 126 بجلی یونٹس پر ایک لاکھ 43 ہزار روپے بل کیخلاف درخواست دائر، درخواست میں سی ای او لیسکو اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ رانا سکندر نے مؤقف اپنایا لیسکو حکام نے محض 126 یونٹس خرچ کرنے پر ایک لاکھ 43 ہزار کا بل بھیجا ہے، متعلقہ لیسکو دفتر سے رجوع کرنے کے باوجود بل ٹھیک نہیں کیا گیا۔ علاقے میں بہت سے افراد بجلی چوری کرتے ہیں مگر بوجھ درخواست گزار جیسوں پر ڈال دیا جاتا ہے۔ استدعا ہے عدالت لیسکو حکام کو بجلی کا بل ٹھیک کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں