دہشتگردی‘ کے پی کے حکومت نے پولیس کیلئے اسلحہ‘ جدید آلات خرید لئے

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے میں دہشتگردی واقعات کے پیش نظر پولیس کے لئے اسلحہ اور جدید آلات خرید لئے گئے۔ دستاویزات کے مطابق صوبے میں دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے باعث جدید آلات خریدے گئے ہیں۔ سامان کی خریداری کے لئے خیبر پی کے پولیس نے وزارت داخلہ کو سمری ارسال کی تھی جس میں پولیس نے مجموعی طور پر7  ارب روپے کے فنڈز مانگے تھے، تاہم صوبائی حکومت نے3  ارب روپے جاری کئے تھے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب56  کروڑ روپے کی جدید گاڑیاں خریدی گئیں،40 کروڑ روپے مالیت کا جدید اسلحہ خرید لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تھرمل گنز، نائٹ ویشز کی خریداری بھی کر لی گئی ہے۔ اس کے ساتھ تکنیکی سامان کی خریداری پر 10 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔50  کروڑ روپے کی بلٹ پروف جیکٹیں اور ہیلمٹس خریدے گئے۔

ای پیپر دی نیشن