ما لی بحران،خیبرپی کے حکو مت کا تعلیمی اداروں کی زمین بیچنے کا فیصلہ

Jul 28, 2024

پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپی کے  حکومت نے مالی بحران کے باعث تعلیمی اداروں کی زمین بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مردان میں باچاخان گریٹر ایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے خریدی گئی زمین بیچی جائے گی اور اراضی مالکان کو رقم کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کی جائے گی۔ ایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے خریدی گئی زمین میں سے 700کنال فروخت کی جائے گی، اے این پی دورحکومت میں 4 ہزار800کنال اراضی مختص کی گئی تھی۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 700 کنال زمین فروخت کرنے سے صوبائی حکومت کو35 ارب روپے ملیں گے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اراضی کے مالکان زمین خریدنے کے خواہشمند ہوں تو ان کو بیچی جائے، مالکان نہ خرید سکیں تو اراضی نیلام کی جائے گی ۔سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپی کے  کامران آفریدی کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے حکم پر اراضی مالکان کو 30 ارب روپے سے زیادہ رقم ادا کرنی ہے۔

مزیدخبریں