سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ جانے کااعلان 

Jul 28, 2024

 لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے آئی پیز کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ قوم کی جانب سے 40 آئی پی پیز کے مالکان کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ ہمیں اس کوشش میں کامیابی عطا فرمائے اور انصاف کے حصول میں ہماری مدد کرے

مزیدخبریں