پرائیوٹائزیشن کمشن بورڈ کا اجلاس،مختلف اہم فیصلوں کی منظوری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس  ہوا جس میںنجکاری کے مختلف اہم امور سے متعلق فیصلوں کی منظوری دی گئی ،اعلیٰ سطحی اجلاس میں نجکاری بورڈ کی ڈسکوز کی پرائیوٹائزیشن کی منظوری اور فنانشل ایڈوائزر لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ،وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان  نے کہا اداروں کی شفاف اور جلد نجکاری کو یقینی بنایا  جائے ،ملکی معیشت کی مضبوطی اور بحالی کے لئے پرائیوٹائزیشن کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے، نجی شعبے کو منتقل ہونے والے اداروں کو منافع بخش بنانے کے مضبوط امکانات ہیں،پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے پر تفصیلی  بریفنگ دی گئی ،جنوری 2025 تک قانونی مراحل مکمل کئے جائیں گے ، پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری ہو گی، پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کے ممبران کا مختلف معاملات پر اظہار رائے، مجموعی عمل پر اظہار اطمینان  کیا ،وفاقی وزیر نجکاری نے کہا کہ نجکاری کے تمام اہداف بروقت حاصل کریں، حتمی منظوری سی سی او پی دے گی: وفاقی سیکرٹری پرائیوٹائزیشن اور کمیشن کے ممبران سمیت سینئر افسران کی بورڈ اجلاس میں شرکت و فیصلوں کی منظوری دی ۔

ای پیپر دی نیشن