فیصل آباد (آئی این پی) پنجاب حکومت نے فیصل آباد سمیت 58 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لالیاں خیضراں علی کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل رپورٹ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن شازیہ رحمان کو لالیاں‘ کوٹلی ستیاں سے انس سعید کو کوٹ رادھا کشن‘ ایمان ظفر کو کوٹلی ستیاں‘ دنیا پور سے سیف اللہ جاوید کو محکمہ سروسز‘ شاہ کوٹ سے انعم صغیر کو دنیا پور‘ ثناء شرافت کو شاہ کوٹ‘ قائد آباد سے اویس سرور کو محکمہ سروسز‘ کامونکے سے خرم مختار کو قائد آباد‘ ماہم واحد کو کامونکے‘ احمد پور سیال سے محمد عرفان کو محکمہ سروسز‘ فورٹ عباس سے ارسلان بشیر کو احمد پور سیال‘ فیصل آباد سٹی سے عریج حیدر گوندل کو فورٹ عباس‘ احمد پور شرقیہ سے فیصل احمد کو فیصل آباد سٹی‘ شجاع آباد سے فیاض علی کو احمد پور شرقیہ‘ سلمان ظفر کو شجاع آباد‘ جڑانوالہ سے عبدالحنان خان کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل‘ صفدر شبیر کو جڑانوالہ‘ بہاولنگر سے نعیم طبانی کو ایس اینڈ جی اے ڈی‘میانوالی سے نعمان محمود کو بہاولنگر‘ حیدر عباس کو بہاولنگر‘ خوشاب سے محمد اعجاز کو ایس اینڈ جی اے ڈی‘ عثمان غنی کو خوشاب‘ پنڈ دادن خان سے اسامہ کو ایس اینڈ جے اے ڈی‘ حلمیہ منیر کو پنڈ دادن خان‘ چوآں سیدن شاہ سے نادیہ پروین کو ایس اینڈ جی اے ڈی‘ صادق آباد سے حماد حامد کو چوآں سیدن شاہ‘ راشد اقبال کو صادق آباد‘ دیپالپور سے مجاہد ظفر کو محکمہ سروسز‘ محمد فضل عباس کو دیپالپور‘ اوکاڑہ سے غلام مصطفٰی جٹ ٹریننگ پر روانہ سورتھ کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ‘ ملتان صدر سے عامر افتخار کو محکمہ سروسز‘ سیف اسلام کو ملتان صدر‘ ملتان سٹی سیمال مشتاق کو محکمہ سروسز‘ عبدالسمیع شیخ کو ملتان سٹی‘ لودھراںسے محمد فرقان کو محکمہ سروسز‘ عتیق اللہ کو لودھراں‘ کروڑ پکا سے غلام حسین کو محکمہ سروسز‘ ملتان سے ارم شہزادی کو کروڑ پکا‘ خانیوال سے احمد نوید کو محکمہ سروسز‘ سمبل کو خانیوال‘ یزمان سے مجاہد عباس کو محکمہ سروسز‘ فیصل آباد سے رضوان اشرف کو یزمان‘ خیرپور ٹامیونوالی سے سید گل عباس کو محکمہ سروسز‘ عامر مجتبٰی خان کو خیر پور ٹامیونوالی‘ چشتیاں سے محمد عامر کو محکمہ سروسز‘ ملتان سے ساجد اقبال کو چشتیاں‘ منچن آباد سے احمد جاوید چیمہ کو محکمہ سروسز‘ جبکہ ندیم ڈیہٹر کو اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد تعینات کر دیا گیا۔