اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت اور سیکرٹری جنرل کی اجازت سے سینٹرل انچارج پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخآری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی عہدیداران صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں نوٹس صوبائی صدر چنگیز جمالی جنرل سیکریٹری روزی خان کاکڑ نائب صدر قمر گوگیج سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزئء کو جاری کئے گئے ہیں یہ نوٹس چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پارٹی قوائد کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی اجازت سے جاری کیے گئے نوٹس میں لکھا گیا میر چنگیز جمالی صوبائی صدر پیپلز پارٹی بلوچستان روزی خان کاکڑ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی بلوچستان نے کویٹہ میں پریس کانفرنس کے زریعے ڈویڑنل اور ضلعی عہدیداروں معطل کرنے کا اعلان کیا جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری سے دس دن کے اندر جواب طلب کیا گیا انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ پیپلز پارٹی سید سبط الحیدر بخآری نے صوبائی نائب صدر قمر گورگیج اور سیکرٹری اطلاعات سربلند خان جوگیزئی کو صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کو عہدوں سے ہٹانے کے اعلان پر نوٹس جاری کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں صوبائی عہدیداروں کو ایسا اقدام اٹھانے کا کوئی اختیار نہیں پارٹی کے قوائد و ضوابط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس کا دس دنوں میں جواب دیں۔
ڈسپلن کی خلاف ورزی‘بلاول کی ہدایت پر پی پی بلوچستان کے عہدیداروں کونوٹس
Jul 28, 2024