لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں محمد یونس کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ 74 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مزنگ کے علاقے میں عنصر اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، شمالی چھائونی میں نصراللہ کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، راوی روڈ میں وقاص سے اڑھائی لاکھ نقدی اور موبائل فون‘ مسلم ٹائون کے علاقے میں محمود سے 2 لاکھ 35ہزار نقدی اور موبائل فون‘ ہنجروال میں عامر سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون، باغباںپورہ میں قیصر سے 65ہزار نقدی اور موبائل فون، مزنگ میں عابد سے 45 ہزار نقدی، موبائل فون، نشتر کالونی میں اعظم سے11ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ساندہ، ہنجروال، فیکٹری ایریا اور مزنگ کے علاقوں میں سے 4 کاریں جبکہ مانگا منڈی،گڑھی شاہو، غازی آباد، راوی روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ اور شاہدرہ کے علاقوں میں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔