اسلام آباد(این این آئی)خارجی نورولی محسود اوراحمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ ، خارجیوں کی حال ہی میں منظرعام پرآنے والی فون کال کا فارنزک ٹیسٹ مثبت آگیا حکومت نے دونوں خارجیوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغازکردیا ہے۔چند روز قبل ایک فون کال منظر عام پر آئی جس میں خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سنا جاسکتا ہے جس میں وہ سرکاری املاک اور اسکولوں پرحملوں کی باتیں کررہے ہیں۔بعدازاں نورولی محسود کی ہدایت پرمیرعلی میں گرلز سکول کوآئی ای ڈی سے اڑاگیا، ٹانک میں ضعیف ٹیچرمیراجان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کرکے قتل کردیا گیا۔حکومت پاکستان نے مذکورہ کال پر قانونی کارروائی کا آغازکیا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔فون کال میں آوازخارجی نورولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہیں۔