مینڈیٹ واپس ملا تو یہی الیکشن ٹھیک ورنہ نئے انتخابات کا مطالبہ کریںگے: اسد قیصر 

Jul 28, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہمارا مؤقف ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں۔ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے۔ ملک تب آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے۔ الیکشن میں فسطائیت کی انتہا کی گئی۔ ہم نہیں چاہتے کہ ملک انارکی کی طرف جائے۔ ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں۔ ہم نے دوتہائی سے الیکشن جیتا فارم 45 میں کسی اور کو حکومت دی گئی ان کے ضمیر مردہ ہیں کسی اور کے مینڈیٹ پر اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔ ن لیگ کے 17 ایم این ایز کے سوا ہم ان کے ووٹ کو تسلیم ہی نہیں کریں گے۔ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔ امید ہے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے ہمارے حق میں ہوں گے۔ مینڈیٹ واپس مل گیا تو یہی  الیکشن ٹھیک‘ مینڈیٹ واپس نہ ملا تو الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔ دسمبر میں ہماری حکومت بننے جا رہی ہے۔ وزیراعظم بانی پی ٹی آئی ہی ہوں گے، اداروں سے متعلق مؤقف نہیں بدلا۔

مزیدخبریں