سیاسی و معاشی استحکام کا راستہ روکنا قابل مذمت: عارف سندھیلہ 

Jul 28, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں معاشی بحالی کی حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں یہ وقت ملک کو لاحق مسائل سے نجات دلانے کا ہے اور اس جدوجہد میں اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے معاشی ترقی کا راستہ روکنا سیاست نہیں مفاد پرستی اور سیاسی عزائم کی تکمیل کی مذموم کوشش قابل مذمت ہے۔ حکومت نے ملکی مسائل کے حل کا پختہ تہیہ کررکھا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی منزل ہر صورت حاصل کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں