نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی عوام کی خاطر سڑکوں پر نکلی ہے مطالبات کی منظوری تک واپسی ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے راہنماء رانا اظہر جہانگیر، میاں مظہر اقبال ساجد اور میاں لیاقت علی نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے عوام بلبلا رہے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں عوام کی ریلیف کے لئے ہر آپشن استعمال کیا جائے گا طویل دھرنا دینے کے لئے بھی تیار ہیں انشاء اللہ مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے۔