گوجرانوالہ:ڈی سی آفس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوںکے حوالے اجلاس 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت انکے دفتر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوںکے حوالے اجلاس منعقد ہو۔ جس میں ضلع گوجرانوالہ و وزیرآباد میں پرانی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے نئی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا۔ نئی قیمتوں پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔اجلاس میں رواں ماہ کی پرائس کنٹرول کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے کہاکہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا تعین تاجر برادری، سول  سوسائٹی کے نمائندوں کی مشاورت، اوپن و ہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بنا کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔

ای پیپر دی نیشن