امن و معاشی استحکام کیلئے نظام مصطفی اختیار کرنا ہوگا:مفتی اشرف القادری 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )تعلیمات قرآن و سنت سے دوری کے سبب مسلمان دنیا بھر میں ذلیل اور رسوا ہو رہے ہیں۔دنیا میں امن اور معاشی استحکام کے لیے نظام مصطفی ؐ کو اختیار کرنا ہوگا۔عملی جہاد سے منہ پھیر کر مسلمانوں نے پسپائی کو گلے لگا لیا ہے ۔فلسطین اور مظلوم کشمیریوں کی مدد گھر، مسجد ،مدرسہ اور درگاہوں میں بیٹھ کر محض دعائیں کرنے سے مدد نہیں کی جا سکتی۔عالم کفر کے خلاف مسلمانوں کو یکجا اور متحد ہو کر علم جہاد بلند ہوگا۔ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مفتی اشرف القادری،ڈاکٹر رمضان رضوی،سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمد زاہد حبیب قادری، اور دیگر جامعہ حسینیہ رضویہ میں منعقدہ دستار فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ حسنین،حافظ عبداللہ ،حافظ طلحہ کی تکمیل حفظ قرآن پر دستار بندی کی گئی۔حفاظ کرام کو انعامات بھی دئیے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن