گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ بغیر بجلی بنائے اربوں روپے لینے والی آئی پی پیز بند کی جائیں،مہنگی بجلی کے باعث عوام پریشان انڈسٹریز بند اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔معاشی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں ملک میں مہنگائی بے روزگاری بے قابو ہو چکی ہے۔مہنگائی کے خلاف راگ آلاپنے والوں نے غریب کی زندگی اجیرن کردی ہے۔اقتدار ملتے ہی مہنگائی کے خلاف آواز بند ہوگئی۔حکمرانوں نے اپنے مفادات کے حصول کیلئے ترقی کی راہ پر گامزن ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔حکومت کی انتظامی نہیں انتقامی معاملات پر توجہ ہے،25کروڑ عوام سے جینے کا حق چھیننے والے آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے ختم کئے جائیں۔یہی حالت رہی تو ملک میں خانہ جنگی کے خدشات بڑھ جائیں گے۔حکمران مشکل کڑوے فیصلے ضرور کریں مگر عوام کی مشکلات نہ بڑھائیں،اپنی ناکامی کا الزام سابقہ حکومت پر ڈال کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔
بغیر بجلی بنائے اربوں روپے لینے والے آئی پی پیز بند کیئے جائیں:مولانا اکبر نقشبندی
Jul 28, 2024