گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنر نوید شیرازی ،ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے واسا فلڈ ریلیف کیمپ اورشہر کا دورہ کیا۔ بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ لیااور واسا حکام کو فیلڈ میں رہنے اور تمام نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کرنے کی ہدایت دی۔کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ہونے والی بارشوں کے بعد نکاسی آب کے امور کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں اور واسا ، میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیںانہوں نے جی ٹی روڈ، ڈی سی روڈ، شمسی انڈر پاس، گوندلانوالہ اڈہ، سیالکوٹ روڈ، جناح اسٹیڈیم اور دیگر علاقوں کا دورہ کیاانہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں جس کے لیے واسا کے علاوہ دیگر متعلقہ محکمے بھی الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے اور املاک و قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ جن علاقوں میں زیادہ آمد رفت ہے ایسے علاقوں میں زیادہ مشینری (ڈی واٹرنگ، سکر مشینیں)لگائی جائیں ۔تاکہ ان علاقوں میں مسائل درپیش نہ آئیں ۔انہوں نے ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کو کہا گیا اور مون سون سے متوقع اربن فلڈنگ، برساتی نالوں اور دریائے چناب میں سیلاب کی صورت سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا۔