حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں علائوالدینکے چٹھہ میں 8بااثر ملزمان ایک نوجوان کو اغواء کر کے رسیوں سے جکڑ کر ظالمانہ تشدد کیا۔پولیس تھانہ ونیکے تارڑ خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ ڈی پی او نے واقعہ کا سخت نوٹس لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرواکے انہیں گرفتارکروادیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد ریاض احمد کے بیٹے ثاقب ریاض کا چند روزقبل گائوں کے بااثر افراد کے ساتھ توںتکرار ہوئی جس پر 8بااثر ملزمان نصر اﷲ،محمد منشاء چاند ،ضیا ء اﷲوغیرہ اسے اغواء کرکے اپنے ڈیرے پر لے گئے جہاں پر ملزمان نے اسے رسیوںکے ساتھ باندہ کر ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران ملزمان اس پر تشدد کی وڈیو بھی بناتے رہے ۔ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ وڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرواکے انہیں گرفتارکروادیا۔