خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) سب ڈویژن لیسکو خانقاہ ڈوگراں میں ایکسئن رورل فاروق آباد محمد اصغر سکھیرا اور ایس ڈی او شہزاد تبسم نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اوور بلنگ سمیت دیگر مسائل پیش کئے۔ محمد اصغر سکھیرا نے انکے فوری حل کے لئے احکامات جاری کیے انکا کہنا تھا کہ سب ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد پر صبح 11 بجے سے 1 بجے تک کھلی کچہری لگائی جائے گی۔جس میں عوام کے بجلی کے تمام جملہ مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے۔