گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق(شیخ فیصل ایوب)نے کہا ہے کہ معاشی حالات مشکل ہیں،تمام لگژری آئٹمز پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے۔ حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکس سسٹم میں آسانی لاکر کاروباری شعبہ کو بھرپور طریقہ سے سپورٹ کرنا ہوگا ۔تاکہ ہم معاشی بحالی اور برآمدات میں اضافے میں کردار ادا کرنے کے قابل ہوسکے۔ انہوںنے شارٹ ٹرم پالیسی کے لئے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں مختلف فارن ایکسچینج کے تین ریٹ رائج ہیں اس کے لئے ایک ریٹ طے کیا جانا چاہیئے۔ حکومت کی طرف سے برآمد کنندگان کے ریفنڈز فوری طور پر جاری کرنے چاہیئں ۔ بحران حکومت کے ڈالر مہیا نہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوا اس کے ساتھ بینکوں کی طرف سے رکھی گئی درآمدات پر کیش مارجن کو ختم کر دیا جائے ۔