صوبائی سیکرٹری اوقاف کی بابا شاہ کمال چشتی   ؒ کے مزار پر چادر پوشی 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) صوبائی سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے حضرت بابا شاہ کمال چشتیؒ کے عرس کے موقع پر چادر پوشی کی۔ صوبائی سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے چادر پوشی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تکریم انسانیت اور شرف آدمیت کی تعلیم دیتا ہے، صوفیاء نے خطے میں نسلی اور نسبی تفاخر کا خاتمہ کر کے مساوات کے عملی مظاہر پیش کیے۔ برصغیر میں شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے عنوان کو صوفیا نے عزت اور تقویت بخشی۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے ابلاغ سے ہی روادانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف حافظ یوسف، حافظ جاوید شوکت، اشفاق ڈیال، رانا زوہیب، معیز الرحمن اور مفتی محمد عار ف سمیت دیگرنے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن