ہیلتھ کوآرڈی نیٹر امجد لطیف کا بنیادی مرکز صحت ملیاںکلاں کا اچانک دورہ 

Jul 28, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ہیلتھ کوآرڈی نیٹر میاں امجد لطیف نے بنیادی مرکز صحت ملیاںکلاں کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انچارج بنیادی مرکز صحت چھٹی پر، ایک اہلکار حاضر ی لگا کر ہسپتال سے غائب تھے دوران وزٹ وہاں پر زائد المعیاد ادویات ،جانور کولگانے والے انجکشن بھی برآمد ہوئے جبکہ کثیر تعداد میں ایسی سرنجیں بھی برآمد ہوئے جن میں انجکشن بھر کر رکھے ہوئے تھے اور ایک ہی برنولے سے متعدد مریضوںکو ڈرپ لگانے ، لیڈیز ہیلتھ ورکرز روز مرہ کی ادویا ت میڈیکل سٹوروں سے خرید کر رکھ لیتی اور بھاری منافع کے عوض مریضوں کو دینے کا بھی انکشاف ہوا ہیلتھ کوآرڈی نیٹر میاں امجد لطیف کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ کے نمائندے ،مسلم لیگی رہنما حسن سردار سمیت دیگر بھی تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہیلتھ کوآرڈی نیٹر میاں امجد لطیف نے کہاکہ عوامی خدمت کے مشن کوہر صورت پورا کیا جائے گا ۔ عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ مریضوں کیساتھ اپنے رویے بھی درست کرلیں وگرنہ ان کی رپورٹس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میںپہنچائی جائیں گی ۔

مزیدخبریں