روٹی اور اشیاء خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، حسان طارق 

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شٍٍریف کی ہدایت ہے کہ پتیر روٹی، سادہ ڈبل روٹی اور اشیاء خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کو مہنگی داموں اشیا ضروریہ فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے۔ اس ضمن میں کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور سپیشل پرائس مجسٹریٹس فیلڈ وزٹ کرکے اشیا ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں کا جائزہ لیں خلاف ورزی پر بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کی شرکت۔ اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ حسان طارق نے کہاکہ حکومت نے ہمارے اوپر ذمہ داری ہے عائد کی ہے کہ اشیا خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں ہمیں اپنی احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کسی کی مدد کرنا اولین عبادت میں سے ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے

ای پیپر دی نیشن