قتل کے مقدمہ میں مجرم کو عمر قیداور 7لاکھ روپے ہرجانہ

Jul 28, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو عمر قیداور مقتول کے قانونی ورثا کو7لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے اورشریک ملزمہ کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ہے تھانہ وارث خان پولیس نے گزشتہ سال ستمبر کوظہیر عباس اورثنا عدیل کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302/34کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ملزمان پر ارسلان خان عرف شانی کے قتل کا الزام تھا گزشتہ روز عدالت نے ظہیر عباس کو عمر قید کی سنا دی عدالت نے مقتول کے ورثا کو7لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے مقدمہ کی شریک ملزمہ ثنا عدیل کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں