کورٹ فیس ایکٹ میں ترامیم کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کورٹ فیس ایکٹ میں فنانس بل کے ذریعے ہونیوالی ترامیم کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں،ہزار ہاگنا فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کی انصاف تک رسائی ناممکن ہو گئی ہے جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی صریحا خلاف ورزی ہے، اس ظلم کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھہر فورم پر بھر پور آواز اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی ڈویژن سے ممبران پنجاب بار کونسل اسد عباسی،بشارت اللہ خان،توفیق آصف،چوہدری آصف لکھن،اشفاق کھوٹ،فرخ بھٹی،راجہ ظفر اقبال اور سردار حبیب انور نے اپنے مشترکہ بیان کیا انہوں نے کہاکہ لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم صاحبہ اس مسئلہ پر فوری نوٹس لیں جس طرح دیگر اہم امور پر انھوں نے بروقت کاروائیاں اور اقدامات کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن