اسلام آباد(خبرنگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے متوسط اور غریب طبقے سے جینے کا حق چھین لیا ہے-آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے کر کے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو ہر طریقہ سے لوٹ کر دولت باہر بھیج رہے ہیں گزشتہ تین ماہ میں آئی پی پیز کو 450ارب دیے گئے، متعدد آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے پر 10ارب ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں، اندھے معاہدوں کی قیمت عوام چکا رہے ہیں، ہر یونٹ پر 18روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں شامل کیے جاتے ہیں۔اسلام آباد دھرنا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور ناجائز ٹیکسز واپس لینے کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ حکمران خاندانوں نے پورا ملک یرغمال بنا رکھا ہے، غریب کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں اور یہ ریاستی وسائل پر عیاشیاں کر رہے ہیں، پروٹوکول کے مزے لے رہے ہیں، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر 35فیصد مذید ٹیکسز عائد کیے گئے
عوام دشمن حکومت نے متوسط اور غریب طبقے سے جینے کا حق چھین لیا، حمیرا طارق
Jul 28, 2024