اسلام آباد:(خبرنگار) پاکستان کے عالی مرتبت شاعر پروفیسر آفتاب اقبال شمیم کی رحلت پر اکادمی ادبیات پاکستان کی صدر نشیں ڈاکٹر نجیبہ عارف اور ناظم اعلٰی سلطان ناصر نے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب اقبال شمیم کی علمی ادبی خدمات بالعموم اور نظم نگاری بالخصوص پاکستان کی ادبی روایت کے روشن باب ہیں جنھیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔