راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی کینٹ کے مذہبی اور روحانی بزرگ بابوظفرقریشی گولڑوی کو انکے آبائی قبرستان ٹاہلی موہری میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انکی نمازہ جنازہ میں چکلالہ کنٹونمنٹ کے سابق وائس پریزیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز اور راجہ جہانداد نمردارعلاقہ جمال قریشی،صدر انجمن تاجران ڈھیری حسن آباد محمد مختار سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام نے شرکت کی۔