مری (بیورو رپورٹ)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ ملک میں انتشار کا باعث بنے گا لہذا فی الفور عدالت مبہم فیصلہ واپس لے ورنہ تمام دینی طبقات کے ہمراہ تحریک چلائی جائیگی انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتیں پاکستان کے حالات کو دیکھیں اور سازشی عناصر کی سازشوں کو سمجھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے قادیانت کے حوالے سے حالیہ فیصلے پر خطہ کوہسار میں جمعیت علما پاکستان مری کی ارادت میں پھگواڑی دانوئی میں منعقد ہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شفقت حسین عباسی اور زین العابدین عباسی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے مذہبی طبقات کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی کانفرنس میں سینکڑوں افراد نے تحفظ ختم نبوت پر حلف دیا اور اس پر ہرطرح کی قربانی دینے کا عہد کیا۔