دہشت گردی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، حا جی یعقوب

حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر  حا جی یعقوب خان نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک میں دہشت گردی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں دہشت گردی کے خلاف تمام جماعتوں کو سیاست کے بجائے ریاست کے بارے میں سوچنا ہوگا مسلم لیگ نون کی قیادت نئے ہمیشہ ملک کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے اٹک میں شیخ افتاب احمد کی زیر نگرانی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بہت جلد شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں وہ اداروں سے ٹکراؤ چاہتے ہیں شوشل میڈیا کے ذریعے ہر ادارے کے خلاف توہین امیز رویہ اختیار کیا جا رہا ہے پاکستان کی فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے دہشت گردی کے خلاف فوج کی کاروائیاں سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام ہوئے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن