الگ الگ مقدمات میں قتل  کے ملزمان کو سزائے موت ، سزائے قید،جرمانے

تلہ گنگ (نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ کی عدالت نے  تھانہ صدر تلہ گنگ اور تھانہ لاوہ کے  الگ الگ مقدمات میں قتل  کے ملزمان کو سزائے موت ، سزائے قید اور جرمانوں کا حکم سنا دیا ۔ تھانہ صدر تلہ گنگ کے مقدمہ کے ملزمان نواب خان ولد احمد خان،محمد عرفان ولد احمد ،شعیب الیاس ولد احمد خان ساکن  ڈھرنال کو عمر قید اور 2لاکھ جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ۔تھانہ صدر تلہ گنگ کے مقدمہ نمبر 121 بجرم 34/324/302 میںملزم عمران حیدر ساکن  تلہ گنگ کو عمر قید اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنای گئی۔ تھانہ لاوہ کے مقدمہ میں ملزم منصور احمد کو عدالت نے سزائے موت اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنائی اور سعید احمد کو عمر قید اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...