کہوٹہ کلب میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی جھولے توڑ دیئے گئے

 کہوٹہ( نامہ نگار)کہوٹہ کلب میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی جھولے انتظامیہ کی ملی بھگت سے توڑ دیئے گئے۔ کہوٹہ شہر کے لوگوں اور بچوں کے لیئے واحد تفریحی مقام انتظامیہ کی عدم توجہ اور لاپروائی کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر نے لگا۔ چند ہفتے قبل انتظامیہ کی اجازت سے کئی دن جاری رہنے والاشو پرانے جھلوں کو توڑنے کے بعد گزشتہ ہفتے اختتام پذیر ہو گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے کلب کے اندر شو منعقد کرنے کی اجازت سر سر غیر قانونی اور انتظامی لاپروائی و عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کہوٹہ کلب سے ملحقہ مسجد کی بجلی میٹر سے غیر قانونی بجلی کنکشن جوڑ کر کلب میں منعقدہ شوکے منتظمنین نے مسجد کی بجلی تفریحی پروگراموں کے لیئے غیر قانونی استعمال کی مسجد کا بل ہزاروں روپے آنے پر کہوٹہ کلب کے لائف ممبران کا شدید احتجاج جبکہ کہوٹہ کلب کے لائف ممبران نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سپورٹس آفیسر ضلع راولپنڈی اس معاملے کی تحقیقا ت کرائیں کہ کہوٹہ کلب میں شو منعقد کرنے پر کتنا فنڈ کہوٹہ کلب کے اکانٹ میں جمع کرایا گیا ہے۔ جبکہ ٹوٹے اورکٹے ہوئے جھولے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے عارضی طور پر ٹھیک تو کرادیئے مگر ان جھولوں کے دوبارہ ٹوٹنے اور کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...