نبی رحمت ؐ کی شفاعت کے ہر لمحہ طلبگار ہیں، علامہ مقصود اعوان

کھنڈہ (نامہ نگار) صدر مرکزی تنظیم علما ئے اہلسنت و جماعت ضلع اٹک علامہ مقصود اعوان نے کہا ہے کہ نبی رحمت ؐ کی شفاعت کے ہر لمحہ طلبگار ہیں انسا ن ہونے کے ناطے ہم سے ہر لمحہ گناہ کا احتمال رہتا ہے یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ آپ کی شفاعت کے مستحق عاصی و گناہگار اہل ایمان ہوسکتے ہیں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایمان کا دعوی کرنے کے بعد ہمیں فرائض واجبات کا خیال رکھنا چاہیے بلکہ یوں کہناچاہیے کہ اس کی حیثیت اوجب الواجبات کی ہے دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں اسی ایمان کے وجود اور اسکی سلامتی ہی پر موقوف ہیں انہوں نے کہا کہ شیطانی وسوسوں سے بچنے کے لیے دلوں میں توکل اور یقین کا چراغ روشن کرنا ہوگا حب الہی کے لیے اخلاص اور تقوی کی دولت سے مالا مال ہونے کی ضرورت ہے ملک و قوم کو درپیش سنگین مسائل سے نجات کے لیے صدق دل سے حکومتی سطح پر خلافت راشدہ کا نجات بخش نظام اپنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی و معاشی بحران بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے اسکا حل سودی کاروبار کرنے والے عالمی مالیاتی اداروں کے کسی منصوبے سے نہیں بلکہ اللہ اور اسکے رسول کریم کے احکامات پر عمل کرنے میں ہے ان حالات میں اسلام کے معاشی فلسفے کو اپنانا ہوگا ورنہ قوم نسل در نسل مزید غلامی کی طرف چلی جائے گی مغربی ثقافت سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ نئی نسل کو اہل بیت و صحابہ کرام کے کردار اور تعلیمات سے جوڑ دیں۔

ای پیپر دی نیشن