گورنر پنجاب کی جانب سے  وفادار کارکن کی حوصلہ افزائی، ایک لاکھ چیک کا تحفہ

 فتح جنگ (نامہ نگار)گورنر پنجاب کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ محنتی اور وفادار کارکن کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک لاکھ روپے کا چیک کا تحفہ ،چیک ان کے صاحبزادے سردا ر فیضان حیدر خان نے دیا  وفادار محنتی اور محبت کرنے والے کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کو کبھی نہیں بھول سکتے سردار فیضان حیدر خان کی گفتگو، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے پیپلزپارٹی لنگر علاقہ نلہ کے انتہائی محنتی وفادار دیرینہ کارکن طاہر محمود المعروف طاہر ی جیالے کو ان کی پارٹی کیلئے بے پناہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا چیک ان کے ہوٹل پر آکر دیا اس موقع پر تحصیل صدر سردار ظہیر خان کھٹڑ،سینئر نائب صدر سردار عمران حیدر خان،فخر صدکال سردار فیاض خان،عبدالمعیز خان،طارق ایم قادری،ملک طلعت اعوان ملک شوکت صدکال طارق خان صدکال بھی موجود تھے سردار فیضان حیدر خان نے کہا کہ طاہرمحمود  پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی محنتی اور وفاکرنے والے دیرینہ کارکن ہیں ان کی پارٹی اور سردار سلیم حیدر خان سے دلی اور والہانہ وابستگی ہے ان کی پارٹی کیلئے خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حوصلہ افزائی کیلئے اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے کا چیک دیا ہے انھوں نے کہا کہ طاہری جیسے کارکنوں پر ہمیں فخر ہے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کو عزت واحترام دیتی ہے سردارسلیم حیدر خان کو گورنر بنانا بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے انھوں نے کہا کہ ان شا اللہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن