مری (نامہ نگار خصوصی) پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء اور سینئر رکن راجہ سعد سراج کو ان کے گھر سے اچانک ہی گرفتار کر لیا گیا ۔ ان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوے احتجاج کیا اور کہا ہے کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہ کیا جائے جبکہ ان کی گرفتاری حکومتی بو کھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ایسے میں ان کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف اہلیان علاقہ سخت سراپا احتجاج ہیں۔ عوام کے مطابق راجہ سعد سراج نے ہمشیہ علاقہ کی خدمت کی ہے۔