کھنڈہ (نامہ نگار) صدر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 2 سردار قدیر خان صدکال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پا ک فوج کی قربانیاں قا بل تحسین ہیں فورسز جوانوں کا ملکی حفاظت کے لیے بہایا جانے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی حفاظت کی ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو اپنے سیکورٹی اداروں کے جوانوں پر فخرہے انشااللہ جلد ملک سے دہشت گردی جیسے ناسور کامکمل خاتمہ ہوگا انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان مادر وطن سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا پختہ عزم رکھتی ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی جسکی وجہ سے محرم الحرام کے بابرکت ایام میں امن و مکمل ہم آہنگی برقرار رہی انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ اور بقا کے لیے ہر راست اقدام کرنے کا حق رکھتی ہے سنجیدہ عوام ریاستی اداروں کے ساتھ ہیں ریاستی اداروں کو شرپسندوں کے منفی ارادوں سے بچانا ہر پاکستانی کا فرض ہے ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں پوری قوم ایک مٹھی کی طرح ہے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں،سردار قدیرصدکال
Jul 28, 2024