سماجی بہبود کونسل تحصیل فتح جنگ کا اجلاس،فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعادہ 

  کھنڈہ (نامہ نگار)سماجی بہبود کونسل (رجسٹرڈ) تحصیل فتح جنگ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صد ر ملک کامران خاکی منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلی علامہ مقصود اعوان  سیکرٹری جنرل سید وجاہت علی شاہ,سینئر نائب صدر ثاقب خان ڈھوکڑی,نائب صدر ابرار حسین صابر ,ڈاکٹر غلام یاسین اطہر,ڈاکٹر مظہر محمود ملک,عابد حبیب ,مختار علوی و دیگر نیشرکت کی اجلاس میں تنظیم کی زیر نگرانی ہونے والے فلاحی کاموں کا جائزہ لیا گیا اورآئندہ مزید بہتر انداز میں فلاحی و سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعادہ کیا گیا اجلاس میں نائب صدر ابرار حسین صابر نے بتایا کہ سماجی بہبود کونسل (رجسٹرڈ) کے اشتراک سے اکمل میموریل فری ڈسپنسری حطار چیک پوسٹ نئی آبادی میں چلائی جارہی ہے جس میں ہر بدھ اور اتوار  ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مفس و نادار مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے جبکہ الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے تعاون سے ماہانہ آئی کیمپ کا بھی انعقاد کیاجاتا ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں غریب عوام کا مفت چیک اپ کیا جاتا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے ہم اپنی جییب سے یہ چلا رہے ہیں کسی بھی شہری یا تنظیم سے ایک روپیہ بھی ڈونیشن نہیں لی جاتی عوام کو بہتر اورمفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہمارامشن ہے جسے انشااللہ جاری رکھا جائے گا  صدر سماجی بہبود کونسل ملک کامران خاکی نے کہا کہ ہماری تنظیم طویل عرصہ سے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن