فتح جنگ(نامہ نگار)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی خان بادشاہ کی طرف سے فتح جنگ شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن 55 ریڑھیاں ضبط کر لی گیں شہری حلقوں کا اظہار اطمینان۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی خان بادشاہ نے حکومتی ہدایات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ایم سی اسسٹنٹ کمشنر انزہ عباسی کی نگرانی میں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ٹھان لی چیف آفیسر کی طرف سے سفارشیوں کو صاف انکار ایک بھی ریڑھی واپس نہیں کی چیف آفیسر خان بادشاہ نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ اور تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا انکروچمنٹ عملہ شہر کی شاہرات اور بازاروں میں رات تک موجود ہوتا ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے سڑکیں،گلیاں اور فٹ پاتھ از خود خالی کر دیے جائیں ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ریڑھی بان ریڑھی بازار میں منتقل ہو جائیں سڑک اور بازار میں کسی کو ریڑھی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ شہر کے تمام دکانداروں کو پیغام بھجو ا دیا گیا ہے کہ دکان کے سامنے ریڑھی کھڑی نہ ہو نے دیں بصورت دیگر کاروائی عمل میں لائی جائے گی د یکھنے میں آیا ہے کہ اکثر دکاندار پیسے لے کر دکان کے با ہر ریڑھیاں کھڑی کر لیتے ہیں جبکہ کچھ ایم سی کے اہلکار بھی تجاوزات مافیا کے اہلکار ہیں تھانہ روڈ،کالج روڈ،نیو طارق کے سامنے اہلکاروں کی آشیر باد سے اب بھی ریڑھیاں کھڑی ہیں جوکہ زیادہ تر غیر مقامی لوگوں کی ہیں عوامی حلقوں نے چیف آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں ان جہگوں پر آپریشن کرائیں۔
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی طرف سے تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن
Jul 28, 2024