مری(نمائندہ خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستا ن کے اقامتی ادارے آغوش کالج مری میں امانہ گر وپ قطر اوریوکے کے وفد نے آغوش کالج مری کا دورہ کیا وفد کو انتظامیہ کی جانب سے الخدمت فانڈیشن پاکستان کے مختلف شعبوں اور خصوصا آغوش ہومز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،مہمانوں نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ بھی لیا اور بہترین سہولیات کی فراہمی پر الخدمت فانڈیشن پاکستان اور کالج انتظامیہ کی کارکردگی کوسراہا،اس موقع پرسیکرٹری جنرل الخدمت فانڈیشن سید وقاص جعفری، پرنسپل کالج اور دیگر مہمانان بھی اس موقع پر موجود تھے،آغوش کالج مری کے پرنسپل محمد اعظم نے وفد کو طلبا کے امتحانات میں شاندار نتائج کے بارے میں بتایاجس پر وفد نے خصوصی طور پر طلبا کی قابلیت اور بہترین نتائج کی حوصلہ افزائی کی،یاد رہے کہ الخدمت فانڈیشن پاکستان کے زیر انتظام آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کی تعلیم کا اقامتی ادارہ ہے۔