گوجرخان (عامروزیرملک) پاکستان کے پہلے نشان حیدر حاصل کرنے والے گوجرخان کے سپوت کیپٹن راجہ سرور شہید کی 76ویں برسی کے موقع پر سنگھوری میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا لیفٹیننٹ کرنل محمد فیاض مہمان خصوصی تھے جنرل (ر) شاہد نذیر کرنل اینڈ کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹ نے آرمی چیف کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر کیپٹن سرور شہید کے پوتے میجر راجہ عدیل سرور بھی موجود تھے 8 بلوچ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو ان کی 76 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ ان کی ہمت، ثابت قدمی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے کیپٹن محمد سرور جنہوں نے 1948 میں تلپترا (آزاد کشمیر) میں شہادت کا درجہ حاصل کیا مادر وطن کے دفاع میں غیر متزلزل حوصلے اور بہادری کا مظاہرہ کیاتقریب میں کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کے پوتے میجر ریٹائرڈ راجہ عدیل سرور سمیت عمائدین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے کہاکہ کیپٹن محمد سرور شہید کی برسی ہمیں افواج پاکستان کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔
کیپٹن راجہ سرور شہید کی 76ویں برسی کے موقع پر سنگھوری میں پروقار تقریب
Jul 28, 2024