کھنڈہ (نامہ نگار) تھانہ بسال میں فراز علی ولد محمد اشرف نے درخواست دی کہ ضلع ننکانہ کا رہائشی ہوں اور آبائی گاں تھٹہ ہے مورخہ 21.07.2024 کو اپنے آبائی گھر میں آیا تو دیکھا کہ دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے سامان کی پڑتال کی تو میزائل موٹر، گندم کے توڑے، ایک عدد بیٹری اور گیس والا سلنڈر غائب تھا۔ تھانہ بسال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شہری کے گھر سے سامان چوری کرنے والے ملزم طلعت حسین ولد خادم حسین سکنہ تھٹہ تحصیل جنڈ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
بسال پولیس کی کاروائی،موٹر، بیٹری، گندم اور گیس سلنڈر چور گرفتار
Jul 28, 2024