مری(نمائندہ خصوصی)بار ایسوی ایشن مری کی جنرل باڈی کا اجلاس صدرمری بار جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس جنرل سیکرٹری محمد فیاض عباسی ایڈووکیٹ نے کنڈکٹ کیاجس میں حکومت پنجاب کی جانب سے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کر کے دو روپے کے عدالتی ٹکٹ کو مبلغ 500 روپے مقرر کرنا انتہائی ظالمانہ فعل قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ایسی قانونی ترمیم کے ذریعے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام پر حصول انصاف اور عدالتوں سے رجوع کرنا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے،اجلاس سے مری بارکے سینئر وکلا شبیر محمود ملک، اسد اقبال عباسی، مسعود آکاش عباسی،محمدنذیر نذیر عباسی، راجہ عبدالرحمن، وسیم الدین عباسی، ناصر عباسی، عمران خان، فخر محمود، عمیر قربان، گل آفتاب، راجہ ناصر، انعام عباسی، قاسم حبیب، اظہار عباسی، سردار یاسر، نعمان زیب، انعام عباسی، عامر اقبال، سبحان اختر، عمر فاروق، حارث عباسی، حاشم ظفر ایڈووکیٹس جبکہ خواتین وکلا میں مدیحہ ظفراورآسیہ عرفان نے بھی خطاب کیا،اجلاس میں ایگزیکٹو کیبنٹ کے نائب صدر فرحان نور ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری راجہ بلال رحمن اور لائبریری سیکرٹری اویس مدنی بھی موجود تھے،اس موقع پر بار میں قرارداد پیش کی گئی کہ پنجاب حکومت فلفور کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم واپس لے ورنہ مری بار سخت لائحہ عمل اختیار کرے گی قرارداد کو جنرل باڈی نے متفقہ طور پر منظور کی جس کے بعد تمام ممبران نے زبردست احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔