فتح جنگ(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے قومی کھیل ہاکی کو بحال کرنے کیلئے پورے پنجاب میں سکولز کی سطح پر آزادی ٹورنامنٹ شروع کرائے راولپنڈی ڈویژن کی فوکل پرسن میڈم افعت قادراڈیشنل ڈرائریکٹر اور ضلع اٹک کے فوکل پرسن پرنسپل ہائیر سیکینڈری ملال ملک محمد مسکین کی نگرانی میں سکول کی سطح پر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا فتح جنگ میں افتتاحی آزادی کپ کی مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن اٹک میڈم ساجدہ مختیار تھی جبکہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان تھے فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول قطبال کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائی سکول نمبر 1فتح جنگ کو پلنٹی کیک پر ہرا کر جیت لیا فوکل پرسن ضلع اٹک ملک محمد مسکین نے بتایا کہ آزادی کپ سکولز سطح سے شروع ہوا اسکے بعد تحصیل،ضلع،ڈویژن اور صوبائی سطح تک جائے جس سے نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا اور ہاکی کو دوبارہ عروج حاصل ہوگا فائنل تقریب کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے احسن قدم اٹھایا آزادی کپ کی وجہ سے ایک بار پھر کھیل کے میدان بحال ہوگئے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے تمام اقدام اٹھا رہی ہے آزادی کپ میں فتح جنگ کے تمام سابق کھلاڑی موجود تھے اور انہوں نے ہاکی کپ شروع کرانے پر وزیر اعلی پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔
مریم نواز کا احسن اقدام،پورے پنجاب میں سکول کی سطح پر آزادی ہاکی ٹورنامنٹ
Jul 28, 2024