تربیلا(نامہ نگار ) تربیلا صوبڑہ سٹی کالونی کرکٹ گراونڈ پر جاری صوبڑہ پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں کل 18 ٹیموں نے حصہ لیا- فائنل میچ لکی سٹار صوبڑہ بمقابلہ رائزنگ سٹار صوبڑہ کالونی کے مابین کھیلا گیا-لکی سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 170 سکور کئے۔ رائزنگ سٹار مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔اس طرح فائنل میچ لکی سٹار صوبڑہ سٹی نے جیت کر ٹورنامنٹ کی چمپئین کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری و تربیلا ڈیم کے ممتاز مزدور راہنما سر انجام خان نے ہمراہ تربیلا سپورٹس منیجر آصف شاہ،جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل غازی مزمل غوثِ نے ونر و رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی۔