کلر سیداں(نامہ نگار) سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس ملازم نے نجی کوریئر کمپنی کے اہلکار کو تلاشی کے بہانے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔ذیشان حسین نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ وہ نجی کوریئر کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اپنے موٹر سائیکل پر پارسل ڈیلیور کرنے جا رہا تھا کہ چوکپنڈوری کے قریب سادہ کپڑوں میں ملبوس موٹر سائیکل سوار جو اپنے آپ کو پولیس ملازم بتا رہا تھا نے اشارہ کر کے روک لیا اور کہا کہ تم اشتہاری ہو تلاشی کرواؤ اور اس نے میری جیب سے 65 ہزار روپے کی رقم، موبائل فون اور بیگ لے لیا اور کہا کہ میرے پیچھے پیچھے تھانے آؤ جونہی میں تھانہ کی طرف مڑا تو وہ موٹر سائیکل بھگا کر فرار ہو گیا۔ادہر چوکپنڈوری کے نواحی گاؤں ڈیرہ خالصہ میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے بشیر کیانی نامی شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔