مری (نامہ نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر مری وزیرِ اعلی پنجاب کے آلہ کار نہ بنیں ،،جھیکاگلی اور دیگر بازاروں میں آپریشن کسی صورت نہیں ہونے دینگے اور مری کے عوامی مفار کا تحفط کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران مری کے نمائندوں نے جناح حال میں منعقدہ ایک بہت بڑے اجلاس کے دوران کیا جس میں تاجروںکی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی حکومتی آلہ کار بننے کی بجائے مری کے عوامی حلقوں ، شہریوں اور تاجروں کے مفاد کو بھی مدِنظر رکھیں وہ مری کے لوگوں کے خلاف ای پارٹی بننے سے اجتناب کریں اور مال روڈ سمیت جھیکاگلی بازار کا آپریشن کر کہ وزیرِاعلٰی پنجاب سے شاباش لینے کے لیے مری کے شہریوں اور تاجروں کے حقوق کا قتلِ عام کرنے سے باز رہیں ۔ اسی حوالے سے مرکزی انجمن تاجران مری نے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کو شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوا کہا کہ جھیکاگلی بازار کا آپریشن کرنا لاشیں گرانے کے مترادف ہے ۔
ڈپٹی کمشنر مری وزیرِ اعلی پنجاب کے آلہ کار نہ بنیں ،انجمن تاجران
Jul 28, 2024