واہ کینٹ (نامہ نگار) درخت لگائیں ملک کو سر سبز بنائیں نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں ورنہ پاکستان چند سالوں میں گرم ترین ملک بن جائے گا شیخ مختار اشرف نے اپنے دفتر کے سامنے درخت لگاکر مہم کا آغاز کیا اور کہا کہ ہر پاکستانی شہری کا فرض ہے کہ درخت لگائے اور اس کی حفاظت کرے ورنہ آنے والے دنوں میں ہمارا ملک گرم ترین ملک بن جائے گا اور ہماری آنے والی نسلیں سخت مشکلات کا شکار ہوں گی درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور موسم کو بہتر رکھنے کا بہترین ذریعہ بھی اگر ہم نے آج اس طرف توجہ نہ دی تو کل پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہ ملے گا درخت لگائیں نسلیں بچائیں۔
درخت لگائیں ملک کو سر سبز بنائیں نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں
Jul 28, 2024