تاجر دوست ٹیکس سکیم مسترد ،تاجر احتجاج اور شٹر ڈاؤن کی تیاری کریں، اجمل بلوچ

Jul 28, 2024

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی تاجر برادری نے حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی تاجر دوست ٹیکس سکیم کو نہ صرف مسترد کر دیا ہے بلکہ اس سکیم کو تاجر دشمن سکیم قرار دیا ہے اور ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تاجر دوست ٹیکس سکیم ایس آر او  واپس لے اور تاجر نمائیندوں کی طرف سے دی گئی تجاویز پر مذاکرات کئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی طرف سے ویلیوایشن ٹیبل ناقابل عمل اور چھوٹے شہروں اور اسلام آباد لاہور ۔کراچی ۔ ملتان ۔ کوئٹہ ۔ پشاور ۔ فیصل آباد سمیت مختلف مارکیٹوں کے ساتھ زیادتی ہے پرانے ٹیکس گزاروں کا کیا قصور ہے جو انہیں بھی اس سکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیکس نیٹ میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے لیکن ایف بی آر کی کپیسٹی کا سوال ھے ۔ انہوں نے ملک بھر کے تاجروں سے کہا ہے کہ وہ احتجاج اور شٹر ڈاؤن کی تیاری کریں تاجر دوست سکیم قطعی طور پر نافذ نہ ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بھر کے تاجر نمائیندوں تنظیم تاجران خیبر پختون خواہ کے صدر ملک مہر الہی۔انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کا کٹر۔انجمن تاجران سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی اور چیرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل احمد پراچہ انجمن تاجران آزاد کشمیر کے صدر افتخار فیروز انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے صدر طارق کریم ان لائن مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں